kohsar adart

فلائی دبئی نے ایک ماہ کیلئے ٹکٹ سستے کر دیے

31 جولائی سے 31 اگست تک سفر کرنے والوں کو سستے ٹکٹ ملیں گے۔ کمپنی کا اعلان

فلائی دبئی نے ایک ماہ کیلئے ٹکٹ سستے کر دیے

معروف ایئر لائن فلائی دبئی نے 20 ہوائی اڈوں کے لیے سستے ٹکٹوں کی پیشکش کردی ہے۔ الامارات الیوم کے مطابق فلائی دبئی نے کہا ہے کہ 31 جولائی سے 31 اگست تک سفر کرنے والوں کو سستے ٹکٹ فراہم کیے جائیں گے۔

فلائی دبئی نے ایک ماہ کیلئے ٹکٹ سستے کر دیے
فلائی دبئی نے ایک ماہ کیلئے ٹکٹ سستے کر دیے

اس حوالے سے موصولہ تفصیل کے مطابق صلالہ کے لیے سیاحتی کلاس کا ٹکٹ 1050 درہم، بزنس کلاس کا 4650 درہم میں دستیاب ہوگا۔

مصری شہر اسکندریہ کے لیے اکانومی کلاس کا ٹکٹ 1080، بزنس کلاس کا 3200، تبلیسی کے

لیے سیاحتی کلاس کا 1350 اور بزنس کلاس کا 7500 درہم میں بک کرایا جا سکتا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں سائفرپرجے آئی ٹی میں عمران سے 2 گھنٹے تفتیش ہوتی رہی

 

باکو کے لیے سیاحتی کلاس کا ٹکٹ 1450، بزنس کلاس کا 7100 درہم، تھائی لینڈ کے کراوی

کے لیے سیاحتی کلاس کا 1800 اور بزنس کلاس کا ٹکٹ 7 ہزار درہم میں دستیاب ہے۔

میلانو کےلیے سیاحتی کلاس کا 2160 اور بزنس کلاس کا 12 ہزار درہم میں فراہم کیا جائے گا

جبکہ اٹلی کے کاتانیا کے سیاحتی کلاس کا ٹکٹ 2700 اور بزنس کلاس کا ٹکٹ 11 ہزار درہم میں دستیاب ہوگا۔
فلائی دبئی نے کہا ہے کہ رعایتی قیمت والے ٹکٹوں کی بکنگ 31 جولائی سے کرانا ہوگی

اور سفر کے لیے 31 اگست تک کی سہولت رہے گی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More