فاسٹ بولر حسن علی کی کراؤڈ کے ساتھ مستیاں
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ میں باؤنڈری لائن پر کھڑے فاسٹ بولر حسن علی نے کراؤڈ کے ساتھ مستیاں کیں۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میلبرن ٹیسٹ کے دوران گراؤنڈ میں دلچسپ مناظر دیکھنے میں آئے۔
میدان میں کبوتروں کے غول بھی اڑتے رہے، اسٹینڈ میں بیٹھے شائقین کرکٹ نے باؤنڈری پر کھڑے فیلڈر کے ساتھ خوب میچ انجوائے کیا۔
HASSAN ALI DANCING WITH FANS ????
No PCT Fan will scroll down without liking this ????????#PAKvsAUS || #AUSvsPAK
pic.twitter.com/cD7qEljbTw— Muhammad Ibrar (@iMIbrarr) December 28, 2023
آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں جب حسن علی باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کرنے آئے تو شائقین ان کے ساتھ ورزش کرتے رہے، بیٹنگ پر موجود اسٹیو اسمتھ بھی دیکھ کر محظوظ ہوئے۔
حسن علی فیلڈ کے دوران ڈانس کرتے رہے، اس دوران کراؤڈ انہیں فالو کرتا رہا، کمنٹیٹرز نے بھی انجوائے کیا۔