top header add
kohsar adart

فائز عیسٰی نے لنچ کا خرچہ مجھ پر ڈالا ہے،جسٹس یحیٰی آفریدی

چیف جسٹس فائز عیسٰی نے لنچ کا خرچہ مجھ پر ڈالا ہے، جسٹس یحیٰی آفریدی

جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے اعزاز میں دیا گیا ظہرانہ سرکاری خرچ پر نہیں ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے اس لنچ کا خرچہ مجھ پر ڈالا ہے۔

فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ظہرانے کیلئے میں نے ساتھی ججوں سے کہا ہے کہ وہ بھی چندہ دے کر اس لنچ میں حصہ ڈالیں۔

جسٹس یحیٰی آفریدی نے مزید کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اسی شرط پر بہت مشکل سے ظہرانہ لینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی کمی محسوس کریں گے، انہیں الوداع کہنے میں بہت مختلف احساسات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف دکھی ہوں کیونکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی موجودگی یاد آئے گی، آپ نے ہمیں ہمیشہ ہر چیز کے لیے تیار رکھا، قاضی فائز عیسیٰ احساسات رکھنے والے انسان ہیں۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ مسکرا کر بات کریں گے تو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے شائستہ جواب سے آپ مانوس ہو جائیں گے، اگر آپ انہیں تنگ کریں گے تو غصے میں ان کی برابری نہیں کرسکیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More