
مری میں فائرنگ سے بیروٹ کا نوجوان زخمی
مری میں ڈگری کالج کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سرکل بکوٹ کے
گائوں بیروٹ خورد کا رہائشی نوجوان کامران والد فضل داد شدید زخمی ہو گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کامران کو زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔
فائرنگ ڈاکؤوں نے کی ؟واقعہ کیسے پیش آیا؟ مزید تفصیل سامنے آگئی
کامران فضل داد پر ڈگری کالج کے قریب فائرنگ کرنے والے
نامعلوم ملزمان جاتے وقت موٹرسائیکل بھی ساتھ لے گئے لیکن مری انتظامیہ بے خبر رہی ۔
واردات کے حوالے سے موصولہ تفصیلات کے مطابق سرکل بکوٹ کی یوسی بیروٹ کے وی سی کہوغربی کے گاؤں موہڑہ بیروٹ کے نوجوان کامران فضلداد پر مری ڈگری کالج کے قریب مسلح ڈکیٹوں نے اس وقت فائرنگ کی جب وہ موٹرسائیکل پر شام کے وقت گھر آرہا تھا۔
ملزمان کامران کو سرعام فائرنگ کرتے ھوئے شدید زخمی کرنے کے بعد اس کی موٹرسائیکل لے کر فرار ہوگئے ۔ کامران کو دو گولیاں لگیں جس سے وہ گرگیا، اسے فوری ٹی ایچ کیو ہسپتال مری پہنچایا گیا تاہم بعد ازاں خون زیادہ بہہ جانے کے باعث راولپنڈی ریفر کردیا گیا جو اس وقت ہولی فیملی ھسپتال راولپنڈی میں زیر علاج ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق کامران کو دونوں گولیاں قریب سے ماری گئی ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق حیرت انگیز اور تشویشناک امر یہ ہے کہ مری پولیس واقعے سے ناصرف لاعلم رہی بلکہ تاحال ملزمان کا سراغ لگانے میں بھی ناکام ہے۔
اہلیان سرکل بکوٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزموں کو فوری گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے اور مری میں عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔