top header add
kohsar adart

غیرملکی ہائی کمیشن اہلکار نے پولیس کانسٹیبل پر گاڑی چڑھادی

غیرملکی ہائی کمیشن کی اہلکار نے پولیس کانسٹیبل پر گاڑی چڑھا دی.

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ شاہراہ دستور پر سگنل توڑنے پر پیش آیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس کانسٹیبل عامر کاکڑ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ریڈیو پاکستان چوک پر گاڑی کی ٹکر سے زخمی پولیس افسر کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے زخمی افسر کے بہترین علاج کے احکامات جاری کردیے۔

حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ حادثے سے متعلق ضابطے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More