kohsar adart

غزہ میں ہیپاٹائٹس اور یرقان کی بیماری پھیلنے کا انکشاف

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ عالمی ادارہ صحت کو موصول ہونے والے ٹیسٹ کٹس سے معلوم ہوا ہے کہ غزہ میں ہیپاٹائٹس اے اور یرقان کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں صورتحال انتہائی خراب ہے، شہر میں جہاں صاف پانی نہ ہونے کے برابر ہے،

بیت الخلا اور پورا شہر گندگی کی لپیٹ میں ہے، ایسی صورتحال میں ہیپاٹائٹس اے تیزی سے پھیل سکتا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ غزہ کا ماحول بیماریوں کے پھیلاؤ کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔

دوسری جانب غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یرقان کے پھیلاؤ کی وجوہات متاثرہ علاقوں میں

 

انسانوں کی کثرت اور حفظانِ صحت کی غیر صحت مندانہ صورتحال ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More