
"غزہ ملین مارچ میں راولپنڈی اسلام آباد سے لاکھوں لوگ شر یک ہوں گے”
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہاہے کہ جماعت اسلامی اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل و امر یکہ کے گٹھ جوڑ کے خلاف 29اکتوبر بروز اتوار آبپارہ چوک سے امریکن ایمبیسی کی جانب عظیم الشان غزہ ملین مار چ کر ے گی ، جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کر یں گے۔غزہ ملین مارچ میں راولپنڈی اور اسلام آباد سے لاکھوں لوگ شر یک ہوں گے ،انھوں نے کہا دنیا بھر میں قتل و غارت ، انسانیت کی تذلیل اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی امریکہ کی سنت خبیثہ ہے ، بین اقوامی تعلقات میں جھوٹ کا کلچر قائم کر نا بھی امر یکہ ہی کی سنت ہے ، غلط تاثر قائم کر کے لاکھوں لوگوں کا قتل عام بھی امر یکہ کو ہی زیب دیتا ہے ، ویت نام عراق ، افغانستان اور اب فلسطین امریکہ ہی کے شیطانی شاخسانوں کا نتیجہ ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا کے ہمراہ پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی اسلام آباد ملک عبدالعزیز ، محمد کاشف چوہدری سجاد احمد عباسی اور عامر بلوچ بھی مو جو د تھے ۔
میاں محمد اسلم نے کہا اہل فلسطین کو اسرائیل کے ساتھ امریکہ اور مغر بی دنیا قتل عام کا لائسنس دیا ہوا ہے ،بائیڈن، برطانیہ کے وزیر اعظم اور فرانس اسرائیل کا دورہ کر کے اسرائیل کی درندہ صفت فوج کو فلسطینیوں کے قتل عام پر شہ دیتے ہیں ،میاں محمد اسلم نے کہا امر یکہ جد ید ہتھیاروں سے بھرے جہاز فلسطینیوں کے قتل عام کے لیے اسرائیل بھیجوا رہا ہے ، امریکہ کی سفاکیت یہ ہے کہ وہ بار بار سلامتی کو نسل میں جنگ بندی کی قرار داد کو دیٹو کر رہا ہے ، اسرائیل امریکہ اور دیگر مغر بی ممالک کے ساتھ مل کر فلسطین کی شہری آبادیوں پر حملے کر کے جنگی جرائم کا مر تکب ہو رہا ہے۔
سات ہزار سے زائدافراد شہید ہو چکے ہیں ، 21ہزار سے زائد افرد شدید زخمی ہیں آدھا غزہ منہدم ہو چکا ہے ، تمام ہسپتال تباہ ہو چکے ہیں ،فلسطین کے ہسپتال بمباری کے باعث مردہ خانوں کا منظر پیش کر رہے ہیں ، مسلم ممالک اور ان کے حکمران سوئے ہو ئے ہیں ان دل ودماغ سے غیرت نام کی چیز نکل چکی ہے ، دو ارب مسلمان جو غیر ت مند ہیں وہ حماس اور فلسطینیوں کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے ہیں ، جماعت اسلامی پہلے دن سے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر ہیں ۔