top header add
kohsar adart

غزہ زمینی جنگ، 44 اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ میں زمینی حملے کے بعد اب تک اسرائیل کے 44 فوجی حماس کے ہاتھوں ہلاک ہو گئے ہیں۔

غزہ زمینی جنگ، 44 اسرائیلی فوجی ہلاک
غزہ زمینی جنگ، 44 اسرائیلی فوجی ہلاک

اس امر کا اعلان باضابطہ طور پر اسرائیلی فوج نے پیر کے روز کیا ہے۔ اعلان کے مطابق شمالی غزہ میں دو مزید فوجیوں کی ہلاکت سے کل تعداد 44 ہوئی ہے۔

فوجی ترجمان نے بین لاقوامی ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے جب سے غزہ کے اندر لڑائی شروع ہوئی تب سے لے کر اب تک یہ کل فوجی ہلاکتیں ہیں۔ خیال رہے جمعہ کے روز اسرائیل کی طرف سے اپنی اب تک کی ہلاکتوں کو 1400 سے کم کر کے 1200 بتایا گیا تھا۔

اسرائیل جسے عالمی رائے عامہ کے سخت دباؤ کا سامنا ہے ۔ حتیٰ کہ اس کے سب سے بڑے اتحادی امریکہ میں بھی اب آکے امریکہ کو بھی یہ کہنا پڑا رہا کہ اسرائیل شہریوں کا تحفظ کرے۔

اگرچہ مبصرین سمجھتے ہیں کہ اب امریکی بیان کے کوئی عملی معنی نہیں ہیں کہ پور غزہ تباہ ہو چکا ، ہزاروں بچے اور عورتیں ہلاک ہو گئے۔ لاکھوں بے گھر ہو گئے اور حد یہ کہ ہسپتال تک تباہ ہو چکے، اب امریکی بیان محض اپنے اندرونی دباؤ کو جوبائیڈن انتظامیہ کے لیے کم کرنے کی کوشش ہو سکتی ہے۔

تاہم اس دباؤ کی کفیت کو کم کرنے کے لیے اسرائیل نے بھی اپنی ہلاکتوں کو ذکر کرنا شروع کر دیا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More