kohsar adart

غزہ: اسرائیل نے آگ برسا دی، شہداء کی تعداد 9 ہزار سے متجاوز

غزہ: اسرائیل نے آگ برسا دی، شہداء کی تعداد 9 ہزار سے متجاوز

غزہ پر اسرائیلی قتل عام کو مسلط ہوئے آج 27واں روز ہے، گزشتہ رات اسرائیل کی شدید بمباری سے مزید 536 فلسطینی شہید ہوئے

غزہ: اسرائیل نے آگ برسا دی، شہداء کی تعداد 9 ہزار سے متجاوز
غزہ: اسرائیل نے آگ برسا دی، شہداء کی تعداد 9 ہزار سے متجاوز

جس کے بعد شہداء کی تعداد 9 ہزار 60 سے تجاوز کرگئی، جبکہ 32 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔
چھ ہزار 360 سے زائد فلسطینی بچے اسرائیلی بمباری کا شکار ہوئے۔
غزہ میں شدید بمباری سے 21 اسپتال تباہ ہوچکے ہیں، جبکہ 16 اسپتال غیر فعال ہیں،

اب تک اقوام متحدہ کے 67 ارکان جان سے جاچکے ہیں،

101 ہیلتھ سینٹرز اسرائیلی بمباری کی زد میں آئے اور 135 ہیلتھ ورکرز شہید ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں شام میں امریکی فوجی اتحاد کے بیسز پر حملے، علاقہ دھماکوں سے گونج اٹھا

مغربی کنارے میں 35 بچوں سمیت 129 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
رفح کراسنگ سے آمدورفت دوسرے دن بھی جاری ہے، لیکن غزہ میں داخل ہونے والی امدادی ترسیل میں اب تک ایندھن شامل نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں خنزیر کے دل کا ٹرانسپلانٹ کروانے والا 6 ہفتے بعد مرگیا

غزہ بارڈر کراسنگ اتھارٹی نے غزہ چھوڑنے والے 596 افراد کی فہرست جاری کی ہے جن میں پندرہ ممالک کےغیرملکی اور دہری شہریت رکھنے والے فلسطینی شامل ہیں، غزہ چھوڑنے والوں کی فہرست میں 400 امریکی بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں عمان نے اسرائیلی پروازوں کیلئے فضائی حدود بند کردیں

مصری وزارت خارجہ نے رفح بارڈر کے ذریعے داخلے کا منصوبہ جاری کردیا ہے،

مصر غزہ سے 7 ہزار غیر ملکی شہریوں کو وصول کرے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More