غزہ ،عورتوں اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 21 افراد شہید
اسرائیل کی غزہ پر بمباری کا بد ترین سلسلہ جاری ہے۔ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کی گئی بمباری کے دوران ایک ہی خاندان کے 21 افراد شہید کر دیے۔
یہ بھی پڑھیں مولانا فضل الرحمان کی حماس رہنماؤں سے ملاقات
ان شہدا کا تعلق ابو حارثہ کے خاندان سے تعلق ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے ابو حارثہ کے گھرانے کو بطور خاص ٹارگیٹ کر کے شیلنگ کی ۔
یہ بھی پڑھیں اسرائیلی وزیر کی غزہ پر ایٹم بم گرانے کی دھمکی
غزہ کے وزیر صحت کے مطابق جس کے نتیجے میں گھر کی مکمل تباہی کے علاوہ گھرمیں موجود تمام خواتین اور بچے شہید ہو گئے۔
ابو حارثہ کے گھرانے کو غزہ کی بنرگاہ کے نزدیک رات کے وقت اچانک نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 21 افراد خانہ شہید ہوگئے۔