غزہ،جھڑپوں میں مزید 5 اسرائیلی فوجی ہلاک،تعداد 42 ہو گئی
غزہ: جھڑپوں میں مزید 5 اسرائیلی فوجی ہلاک، تعداد 42 ہو گئی
اسرائیلی فوج نے کل ہفتے کے روز اعلان کیا کہ غزہ میں ہونے والی لڑائیوں میں اس کے مزید پانچ فوجی مارے گئے،
جس سے پٹی پر زمینی حملے کے بعد سے اس کی ہلاکتوں کی کل تعداد 42 ہو گئی۔
ٹائمز آف اسرائیل اخبار کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے وضاحت کی کہ شمالی غزہ کی پٹی میں لڑائیوں کے دوران کل
ایک افسر اور چار فوجی بھی شدید زخمی ہوئے۔ گولانی بٹالین کا ایک کمانڈر وسطی غزہ میں شدید زخمی ہوا۔
یہ بھی پڑھیں غزہ پر اسرائیلی بمباری،صورتحال سنگین،کئی نومولود چل بسے
ایک ماہ سے زیادہ پہلے اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر اس وقت جنگ مسلط کی تھی جب حماس کے جنگجوؤں نے سرحدی باڑ توڑتے ہوئے اسرائیل پر حملہ کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں انڈونیشیا، علمائے کرام کا اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اجتماعی فتوی جاری
ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری اسرائیلی جارحیت میں غزہ میں اب تک بارہ ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔