top header add
kohsar adart

عید کے روز سجدے کے حالت میں نوجوان کی بینائی لوٹ آئی

عید کے روز سجدے کے حالت میں نوجوان کی بینائی لوٹ آئی

الجزائرمیں ایک نوجوان کی بینائی بحال ہونے کا حیران کن اور ناقابل تصور واقعہ رونما ہوا ہے

جسے جان کرہرشخص دھنگ رہ گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ واقعہ الجزائر کی تیارت ریاست میں پیش آیا

جب ایک نابینا نوجوان عید کے دوسرے روز مسجد میں مغرب کی نماز ادا کررہا تھا۔

سجدے کی حالت میں اس پر اللہ کی ایسی کرم نوازی ہوئی کہ دو سال سے بینائی سے محروم نوجوان کی بینائی لوٹ آئی۔

تیارت ریاست کی جامع مسجد عمربن عبدالعزیزمیں عید کے دوسرے روز لوگ مغرب کی نماز ادا کررہے تھے۔ ن

مازیوں میں نابینا احمد قداری بھی تھا جو دو سال سے بینائی سے محروم ہوچکا تھا۔

یہ بھی پڑھیںچیئرمین پی سی بی کے انتخابات روکنے کا حکم امتناعی واپس

احمد قداری نے کہا کہ اللہ تعالی نے عید الاضحی کے دوسرے دن مسجد کے اندر ان کی بینائی بحال کردی

حالانکہ وہ صحت یاب ہونے کی امید کھو بیٹھے تھے۔

قداری نے مزید کہا کہ میں مغرب کی نماز پڑھنے کے لیے پیدل مسجد میں آیا،

میں حسب معمول بیٹھا، پھر مالا اٹھا کر اذان کا انتظار کرتے ہوئے تسبیح کرنے لگا۔

جب نماز کا وقت ہوا اور اقامت کے بعد میں آگے بڑھا۔

نمازیوں کے ساتھ قطار میں کھڑا ہو گیا ہاتھ اٹھائے اور دعا کہ اللہ بینائی کھول دے۔ پھرامام کے بعد تکبیر کہی۔

یہ بھی پڑھیں پوپ فرانسس کی قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت

معمول کے مطابق تیسری رکعت میں میں سجدے سے اٹھایا، بے ساختہ آنکھیں کھولیں تو مجھے پیلا فرش دکھائی دیا۔

یہ مسجد کے قالین کا رنگ تھا اور مجھے سامنے ہرچیز صاف دکھ رہی تھی۔

قداری نے مزید کہا کہ مجھے یقین نہیں آیا کہ کیا ہوا۔ میں نے ایک نمازی کا اپنی طرف کا ہاتھ پکڑا۔

میں اسے دیکھتا رہا کہ کیا میں سچ مچ میں بینا ہوگیا ہوں۔ نمازیوں نے دوسرا سجدہ کیا اور تیسری رکعت مکمل کی

۔ میں حیران رہ گیا تھا کہ میرے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔

عید کے روز سجدے کے حالت میں نوجوان کی بینائی لوٹ آئی

قداری نے گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہاکہ جب نمازیوں نے مغرب کی نماز مکمل کی

تو جس کا نمازی کا میں نے ہاتھ تھاما تھا اس نےپوچھا آپ کو کیا ہوا ہے؟

یں نے اس سے کہا کہ میں دیکھ سکتا ہوں۔ اس نے مجھے کہا تمہیں ہوش نہیں۔

تمہاری تو بینائی ہی جا چکی تھی۔ میری بینائی کی واپسی پر وہ بھی حیران تھا۔

پھر وہ مسجد کے امام کے پاس گیااور جا کر انہیں کہا کہ میری بینائی لوٹ آئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More