عوام کیلئے خوشخبری! پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
عوام کیلئے خوشخبری! پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 4 پیسے فی لٹر کمی کی گئی جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 281 روپے 34 پیسے فی لٹر ہوگئی۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے ، مٹی کے تیل کی 6 روپے 5 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے اور ایک پیسہ فی لٹر کمی کی گئی ہے۔
قیمتوں میں کمی کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 296 روپے71 پیسے ، مٹی کے تیل کی قیمت 204 روپے 98 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 180 روپے 45 پیسے فی لٹر ہوگئی۔