kohsar adart

عمر حمید کا استعفیٰ منظور، سید آصف حسین نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن مقرر

نوٹیفیکیشن کے مطابق نئے سیکریٹری کو ایک سال کے کنٹریکٹ پر تعینات کیا گیا۔

 

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سیکرٹری عمر حمید کا استعفی منظور کرلیا گیا جبکہ ڈاکٹر سید آصف حیسن نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات کردیے گئے، نوٹیفیکیشن کے مطابق نئے سیکریٹری کو ایک سال کے کنٹریکٹ پر تعینات کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے خرابی صحت کے باعث کچھ روز قبل استعفیٰ دیا تھا، جسے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے منظور کرلیا اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کسی کے دباؤ پر استعفیٰ نہیں دیا جبکہ صحت کی خرابی اُن کے استعفے کی وجہ بنی۔

ذرائع کے مطابق عمر حمید خان کچھ دن تک اسپتال میں زیر علاج رہے اور اب گھر میں زیرِ علاج ہیں،

 

اُن کا کہنا تھا کہ میری صحت کام کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔

عمر حمید نے 7 جنوری کو چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی تھی ،

 

جہاں انہوں نے علالت کے باعث استعفے کی پیشکش کی تھی جبکہ چیف الیکشن کمیشنر نے انہیں مکمل علاج کرانے کا مشورہ دیا تھا۔

 

عمرحمید کی 2سالہ مدت ملازمت گزشتہ برس جولائی میں ختم ہوئی تھی

 

اورچیف الیکشن کمشنر نے ان کی مدت ملازمت میں ایک سال توسیع کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More