عمرکوٹ،کار اور مزدہ میں تصادم،5 افراد جاں بحق
کار اور مزدہ میں خوفناک تصادم کے نیتجے میں خاتون اور 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک واقعہ ساماروشاہراہ سونپور سٹاپ کے مقام پر پیش آیا جہاں تیز رفتار کار اور مزدہ میں خوفناک تصادم ہوگیا، حادثے میں کار سوار خاتون اور دو بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو عمر کوٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ملہی برادری سے ہے اور عمر کوٹ کے رہائشی بتائے جارہے ہیں۔