عمران خان کی کال پرپوری دنیامیں احتجاج نظرآئیگا،بیرسٹرگوہر
عمران خان کی کال پر پوری دنیا میں احتجاج نظر آئے گا، بیرسٹر گوہر
چیئرمین تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کی کال پر پوری دنیا میں احتجاج نظر آئے گا، احتجاج میں سب لوگ شریک ہوں گے، یہ بانئ پی ٹی آئی کا حکم ہے۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی نے 24 نومبر کے لیے اعلان کیا ہوا ہے، آج ان سے ملاقات ہو گی۔
بیرسٹر گوہر علی کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی باس ہیں، وہ سفارش نہیں حکم دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر رہنماؤں کی گرفتاری کا واقعہ پہلا نہیں ہے، ایسے واقعات ہوتے رہے ہیں، ہم نے اس واقعے کی مذمت کی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عدالت کا حکم ہے اس لیے ایسے واقعات نہیں ہونے چاہئیں، عدالت کے کسی حکم کو تو مانا نہیں جاتا، کیا کریں عدالتوں میں بارہا جاتے ہیں۔