top header add
kohsar adart

عمران خان کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر دم لیں گے،گنڈاپور

 

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ مذاکرات عمران خان کی رہائی سے شروع ہوں گے اور آگے بڑھیں گے،انشاءاللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر دم لیں گے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا نعرہ “اب نہیں تو کھبی نہیں، ہم نہیں تو کون” ثابت کرنے کا وقت آچکا ہے،انہوں نے کہا کہ قوم نے فیصلہ کرنا ہے ظلم کے نظام کا مقابلہ کریں گے اور انصاف لیں گے یا غلامی قبول کریں گے، ہم بانی چیئرمین کو مایوس نہیں کریں گے۔ علی امین نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کا نظریہ ہمارا جنون ہے اور جنون مرتا نہیں بلکہ بڑھتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More