kohsar adart

عمران خان کو جیل میں کیا کیا سہولیات حاصل ہیں,تفصیل سامنے آ گئی

بانی پی تی آئی کیلئے سات سیل-اسپیشل کچن مختص ،سیکورٹی پر ماہانہ 12لاکھ خرچ آتا ہے

بانی پی تی آئی عمران خان کو جیل میں کیا کیا سہولیات حاصل ہیں,تفصیل سامنے آ گئی
لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں سیکورٹی دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو اس حوالے سے آگاہ کیا۔ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایاکہ عمران خان کے لیے اڈیالہ جیل میں 7 سیل مختص ہیں، ایک سیل میں انہیں رکھا گیا ہے جب کہ اردگرد 6 سیل بھی ان ہی کے لیے مختص ہیں۔

 

ایڈووکیٹ جنرل کے مطابق جیل میں 10 افراد کے لیے ایک سکیورٹی اہلکار ہوتا ہے ، بانی پی ٹی آئی کے لیے 14 سکیورٹی اہل کار تعینات ہیں اور جس اسپیشل کچن سے بانی پی ٹی آئی کا کھانا جاتا ہے، اس کچن میں کسی اور کے لیے کچھ نہیں بنتا۔ایڈووکیٹ جنرل نے مزید بتایا کہ عمران خان کے جیل میں ماہانہ سکیورٹی اخراجات 12 لاکھ روپے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگوائے ہیں اور کیمرے لگانے پر 5 لاکھ روپے کا خرچہ آیا ہے۔

What facilities does Imran Khan have in the jail?عمران خان کو جیل میں کیا کیا سہولیات حاصل ہیں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More