
عمران خان کا پیغام شیئر کرنے کیلئے دوسری بار مصنوعی ذہانت کا استعمال
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جیل سے عمران خان کا پیغام شیئر کرنے کے لیے دوسری بار مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا ہے۔
اسے اتوار کے روز پی ٹی آئی کے ورچوئل کنونشن میں استعمال کیا گیا۔
امریکا میں مقیم پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا چیف جبران الیاس نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ
یہ دوسرا موقع ہے جب عمران خان کے بیان کو مصنوعی ذہانت کے ذریعے کنونشن میں چلایا گیا۔
اس سے قبل پی ٹی آئی نے دسمبر میں ایک ورچوئل ریلی کے دوران بھی اے آئی کا استعمال کیا تھا۔
چار منٹ کی یہ ویڈیو پی ٹی آئی کے حامیوں نے سنی تھی اور اسے صوتی کلون سے بنایا گیا تھا۔