top header add
kohsar adart

عمران خان کا معافی مانگنے کا معاملہ،عمر ایوب کا رد عمل بھی آ گیا

عمران خان کا معافی مانگنے کا معاملہ، عمر ایوب کا رد عمل بھی آ گیا

بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے معافی مانگنے کے بیان پر عمر ایوب نے ردِعمل دے دیا۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بانی تحریک انصاف نے سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج سب کچھ عیاں کر دے گی، سی سی ٹی وی فوٹیج جن کے پاس ہے ان سے پوچھیں وہ کیوں نہیں دے رہے؟ ہمارے نام تو پہلے ہی ای سی ایل میں ہیں، ابھی بہت باقی ہیں، ان سب کے بھی ہونے چاہیے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد تو ہیلی کاپٹر پر بھارت چلی گئی، لیکن اسلام آباد سے ہیلی کاپٹر بھی کام نہیں آنا، البتہ لاہور سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے امرتسر جایا جا سکتا ہے، ہم تو لوگوں کو روک رہے تھے، بتایا تھا کہ اندد ٹریپ ہے، ہمارا روکنا کسی کو نطر کیوں نہیں آیا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر کی تقریر میں نے نہیں سنی تھی، فوج سمیت ہر ادارہ سٹیٹ کے ماتحت ہوتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More