top header add
kohsar adart

عمران خان نے 3 مقدمات میں سزاؤں کیخلاف اپیلیں تیار کرلیں

عمران خان نے 3 مقدمات میں سزاؤں کیخلاف اپیلیں تیار کرلیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی جانب سے سائفر، توشہ خانہ اور دورانِ عدت نکاح کیس کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں تیار کرلی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سائفر کیس، توشہ خانہ ریفرنس اور دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل سلمان صفدر اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کریں گے۔

سائفر کیس کا فیصلہ 30 جنوری، توشہ خانہ نیب ریفرنس کا فیصلہ 31 جنوری جبکہ دوران عدت نکاح کیس کا فیصلہ تین فروری کو سیشن عدالت نے سنایا تھا۔

تینوں مقدمات کے فیصلوں کے دو ہفتے گزر جانے کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سزا کے خلاف اپیلیں دائر نہیں کی گئی تھیں۔

توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔

عمران خان کو سائفر کیس میں بھی 10سال قید کی سزا سنائی گئی جبکہ عدت میں نکاح کے کیس بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More