
عمران خان نے لطیف کھوسہ، شہباز کھوسہ کو کیس سے الگ کر دیا
190ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی نے لطیف کھوسہ، شہباز کھوسہ کو کیس سے الگ کر دیا
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 190ملین پاؤنڈ منتقلی کے کیس میں اپنے وکیل تبدیل کرلیے ہیں۔
وکیلوں کی تبدیلی کے باعث بانی پی ٹی آئی پر آج فرد جرم نہ لگ سکی،
بانی پی ٹی آئی نے لطیف کھوسہ اور شہباز کھوسہ کو کیس سے الگ کر دیا۔
اس سے پہلے 190 ملین پاؤنڈ منتقلی کے کیس میں لطیف کھوسہ، شہباز کھوسہ، عثمان گل، سلمان اکرم راجہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل تھے۔
اب بانی پی ٹی آئی کے نئے وکلاء سلمان اکرم راجہ، علی ظفر اور عثمان گل ہوں گے۔