عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو وزیر اعلیٰ کے پی نامزد کر دیا
وزیراعظم کا فیصلہ نہیں کیا .بانی چیئرمین پی ٹی آئی . نواز لیگ ،پی پی ایم کیو ایم سے مذاکرات نہ کرنے کہا اعلان
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے علی امین گنڈاپور کے وزیر اعلیٰ کے پی نامزد کر دیا اوردو ٹوک اعلان کیا ہے کہ ان کی جماعت یا منتخب نمائندے پیپلز پارٹی مسلم لیگ نون اور ایم کیو ایم کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں کریں گے۔حکومت سازی کے لیے ان تینوں جماعتوں کے علاوہ دیگر تمام جماعتوں اور منتخب نمائندوں سے بات کی جائے گی۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے یہ بھی اعلان کیا کہ خیبر پختون خواہ میں علی امین گنڈاپور وزیراعلی ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے لیے ابھی کسی نام پر اتفاق نہیں کیا گیا اس پر غور کیا جائے گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ انتخابی دھاندلیوں کے خلاف سپریم کورٹ سے بھی رجوع کریں گے اور اس حوالے سے وکلاء کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے.
Imran Khan nominates Ali Amin Gandapur as Chief Minister of KPK , عمران خان نے علی امین گنڈاپور کے وزیر اعلیٰ کے پی نامزد کر دیا