
عماد وسیم کی ٹیم میں شمولیت کا مطالبہ زور پکڑ گیا
آل راؤنڈر عماد وسیم کی ٹیم میں شمولیت کا مطالبہ زور پکڑ گیا
کراچی: پاکستان کے کرکٹ شائقین نے آل راؤنڈر عماد وسیم کی ٹیم میں شمولیت کا مطالبہ کردیا۔

بھارت کیخلاف میچ میں قومی ٹیم کی بدترین شکست اور حارث رؤف و نسیم شاہ کی
انجریز کے باعث آئندہ میچز میں شرکت مشکوک ہونے کے باوجود عماد وسیم کو نظرانداز کرنے
پر شائقین کرکٹ نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
https://x.com/SYahyaHussaini/status/1701510367828963772?s=20
واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہنواز دھانی اور زمان خان کو ٹیم میں بیک اَپ کے طور پر طلب کیا گیا
.تھا تاہم لیگ کرکٹ میں عمدہ پرفارمنس کے باوجود عماد وسیم کو نظر انداز کرنے پر
شائقین کی جانب سے سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔