kohsar adart

علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی ملاقات 30 منٹ تک ہوئی، ملاقات کے بعد علی امین گنڈا پور واپس روانہ ہو گئے۔

ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی، علی امین گنڈا پور بغیر سرکاری پروٹوکول آئے اور واپس روانہ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More