kohsar adart

عرفان صدیقی نے ججز سے آئینی سوال پوچھ لیا

 

سینیٹر عرفان صدیقی نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا اعلیٰ عدلیہ کے جج صاحبان نے آئین پاکستان کی پاسداری اور تحفظ کا حلف نہیں اٹھایا ہوا۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ‏کیا اعلی عدلیہ کے تمام جج صاحبان نے آئین پاکستان کی پاسداری اور تحفظ کا حلف اٹھا رکھا ہے؟

انہوں نے لکھا کہ اگر ہاں تو کیا آرٹیکل 200 آئین پاکستان کا حصہ نہیں جو کہتا ہے کہ ’’صدر مملکت ہائیکورٹ کے کسی بھی جج کا تبادلہ ایک ہائیکورٹ سے دوسری ہائیکورٹ میں کر سکتا ہے لیکن اس کے لئے متعلقہ جج کی مرضی نیز چیف جسٹس پاکستان اور دونوں متعلقہ ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان سے مشاورت ضروری ہے‘‘۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے نام لیے بغیر لکھا کہ اس واضح آئینی شق کو ترجیح دیں یا کسی خط کو؟۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More