عرب ممالک میں 90 فیصد بھکاری پاکستانی ہیں۔ سینٹ کو بریفنگ

پاکستان کیلئے شرمندگی کا سامان کرنے والی ایک اور رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ عرب اور خلیجی ممالک میں 90 فیصد بھکاری پاکستانی ہیں اس بات کا انکشاف گذشتہ روز سینیٹ میں سیکرٹری اوور سیز کی بریفنگ کے دوران ہوا جس میں یہ شرمناک انکشاف بھی کیا گیا کہ حرم شریف سے پکڑے گئے بیشتر جیب کترے بھی پاکستانی ہوتےہیں-

b62d2277 96f0 424d 9b38 5e84f2cafe69 jpg

اس حوالے سے موصولہ تفصیلات کے مطابق سینیٹر منظور کاکڑ کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیز کے اجلاس میں سیکرٹری اوورسیز تفصیلات بتاتے ہوئے  پھٹ پڑے۔ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری سمندر پار پاکستانی ذوالفقار حیدر کا کہنا تھا  کہ حرم پاک کے اندر سے جتنے جیب کترے پکڑے جاتے ہیں ان میں اکثریت کا تعلق پاکستان سے ہوتا ہے۔

وزارتِ اوورسیز حکام نے بتایا پیشہ ور بھکاری زیادہ تر عمرے یا وزٹ ویزے پر جاتے ہیں، اور زیارات کے مقامات پر بھیک مانگتے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ اب تک ہزاروں بھکاریوں کو ڈی پورٹ بھی کیا جا چکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ چاپان نے 3لاکھ 40ہزار ہنر مند افراد مانگے تھے، جس کے بعد بھارت نے ڈیڑھ لاکھ،جبکہ نیپال نے 91ہزار افراد جاپان بھیجےجبکہ بنگلہ دیش اور سری لنکا نے بھی ہنرمند افراد ٹوکیو روانہ کیے لیکن پاکستان سے صرف 200افراد جاپان گئے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس 50ہزار انجینئرز بیروزگار ہیں، سعودی عرب کو اب سادہ لیبر نہیں ہنرمندلیبر چاہیے، ہمارے 30لاکھ افراد سعودی عرب میں ہیں۔

90% of beggars in Arab countries are Pakistanis. Briefing to St,عرب ممالک میں 90 فیصد بھکاری پاکستانی ہیں۔ سینٹ کو بریفنگ
ایک تبصرہ چھوڑ دو