عدلیہ سے متعلق کسی بھی قانون سازی کی مخالفت کرینگے، بیرسٹر گوہر
عدلیہ سے متعلق کسی بھی قانون سازی کی مخالفت کرینگے، بیرسٹر گوہر
تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ آئین میں ترمیم اور عدلیہ سے متعلق کسی بھی قانون سازی کی مخالفت کریں گے،ہمارا کوئی ارکان اسمبلی ایسی قانون سازی پر ووٹ نہیں کرے گا۔
پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آج پارلیمانی پارٹی نے تمام ارکان اسمبلی کو باقاعدہ ہدایات جاری کر دی ہیں،تمام ارکان کو 63 اے کے مطابق ہدایات جاری کریں گے،ان کاکہناتھا کہ مذاکرات سے متعلق ہمارا موقف واضح ہے،سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کیلئے محمود اچکزئی صاحب کے پاس مینڈیٹ ہے،محموداچکزئی ہمارے پاس کوئی پروپوزل لائیں گے تو ہم اس پر مشاورت کریں گے۔