kohsar adart

عدت نکاح کیس بریت کیخلاف خاور مانیکا کی اپیل پر سماعت آج

 

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدت نکاح کیس میں عمران خان اور بشری بی بی کی بریت کے خلاف خاور مانیکا کی اپیل پیر کو سماعت کے لیے مقرر کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں تعینات نئے جج جسٹس اعظم خان آج سماعت کریں گے، خاور مانیکا نے 13 جولائی 2024 کا ایڈیشنل سیشن جج کا بریت کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے۔

خاور مانیکا نے اپنی اپیل میں ایڈیشنل سیشن جج کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے ۔

واضح رہے ایڈیشنل سیشن جج نے 13 جولائی 2024 کو بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو عدت نکاح کیس میں بری کردیا تھا خاور مانیکا نے ایڈیشنل سیشن جج کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More