top header add
kohsar adart

عدالتی فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کو کتنی نشستیں ملیں گی؟

قومی اورصوبائی اسمبلیوں کی77متنازع نشستوں میں سے 65 پی ٹی آئی کو ملنے کا امکان ہے

 

مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلےکے بعد تحریک انصاف کوقومی وصوبائی اسمبلیوں کی 77متنازع نشستوں میں سے65 ملنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے تقسیم کی گئی  77 نشستیں متنازع قرار پائی ہیں جس میں قومی اسمبلی کی 22 اور صوبائی اسمبلیوں کی 55 نشستیں شامل ہیں، قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کو خواتین کی کل 60 سیٹوں میں سے 20 اور 3اقلیتی نشستیں مل سکتی ہیں۔

 

 

 

پنجاب اسمبلی کی 27 ، خبیر پختونخوا اسمبلی سے 13 جبکہ تین اقلیتی نشستیں اور سندھ اسمبلی سے2 نشستیں ملیں گی

دوسری طرف پنجاب اسمبلی کی 27 ، خبیر پختونخوا اسمبلی سے 13 جبکہ تین اقلیتی نشستیں اور سندھ اسمبلی سے2 نشستیں تحریک انصاف کو ملنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے.قومی اسمبلی میں اس سے قبل خواتین کی کل 60 مخصوص نشستوں میں سے الیکشن کمیشن نے 40 نشستیں مختلف سیاسی جماعتوں میں بانٹی تھیں، ان میں سے پنجاب سے 32 میں سے 20، خیبرپختونخوا میں 10، سندھ کی تمام 14 نشستیں اور بلوچستان کی چار نشستیں شامل تھیں، اسی طرح قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص 10 میں سات نشستیں الاٹ کر دی گئی تھیں جبکہ تین باقی تھیں۔

الیکشن کمیشن نے بعدازاں قومی اسمبلی کی بچ جانے والی یہ 23 مخصوص نشستوں میں سے پاکستان مسلم لیگ ن کو16، پاکستان پیپلز پارٹی 5 جبکہ متحدہ قومی موومنٹ اور جمعیت علمائے اسلام کو ایک، ایک مزید نشست دی تھی۔

سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو خواتین کی مخصوص نشستوں میں سے 20نشستیں اور 3اقلیتوں کی نشستیں ملنے کی توقع کی جارہی ہے۔

پنجاب میں تحریک انصاف کی متوقع مخصوص نشستوں کی ترتیب کیا ہو گی؟

پنجاب اسمبلی: سانحہ 9 مئی پر قرارداد پیش

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدپنجاب میں تحریک انصاف کو مزید 27نشستیں ملنے کاامکان ہے، وضع رہے کہ پنجاب اسمبلی کا ایوان 371 ارکان پر مشتمل ہے، ان میں سے 297اراکین جنرل نشستوں پر منتخب ہو تے ہیں، خواتین کی مجموعی طور پر 66 مخصوص نشستیں ہیں جبکہ اقلیتی آٹھ نشستیں ہیں تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی میں 108ارکان ہیں تحریک انصاف کو پنجاب اسمبلی میں خواتین کی 24نشستیں مل سکتی ہیں اور تین اقلیتی نشستیں پنجاب اسمبلی میں ملنے کاامکان ہے۔

خیبر پختونخوا میں 13نشستیں ملنے کا امکان

 

خیبر پختونخوا سے کل نشستیں 45 ہیں جن میں 21 خواتین اور چار اقلیتی مخصوص نشستیں معطل ہیں، یہاں پاکستان تحریک انصاف کو 10نشستیں اور 3اقلیتی نشستیں ملنے کا امکان ہے۔

سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کی 2 متوقع نشستیں ہیں
سندھ اسمبلی میں مجموعی دوخواتین کی مخصوص نشستیں اور ایک اقلیتی نشست معطل ہے جس میں تحریک انصاف کو 2 نشستیں ملنے کا امکان ہے۔

واضح رہے الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم کے بعد قومی وصوبائی اسمبلیوں کی 77 متنازع مخصوص نشستوں کو معطل کر دیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More