عبداللّٰہ شاہ غازیؒ کے عرس پر کل کراچی میں تعطیل کا اعلان
عبداللّٰہ شاہ غازیؒ کے عرس پر کل کراچی میں تعطیل کا اعلان
صوفی بزرگ عبداللّٰہ شاہ غازی رحمتہ اللّٰہ علیہ کے سالانہ عرس پر کل کراچی میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کی حدود میں واقع تمام دفاتر بند رہیں گے، تعطیل کے موقع پر صرف لازمی خدمات والے دفاتر کھلے رہیں گے۔
بلدیہ عظمیٰ کراچی نےکونسل کی قرارداد کے تحت حضرت عبداللہ شاہ غازی کے سالانہ عرس پر تعطیل کی۔