عام انتخابات: اسلام آباد میں سکیورٹی الرٹ کر دی گئی
عام انتخابات: اسلام آباد میں سکیورٹی الرٹ کر دی گئی
اسلام آباد پولیس ترجمان کے مطابق وفاقی دار الحکومت میں سکیورٹی تیسری حد تک الرٹ کر دی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق تمام پولنگ سٹیشنز میں مکمل پڑتال کے بعد داخل ہونے دیا جائے گا،
پولیس یا دوسرے ادارے کے علامتی لباس میں ملبوس افراد کو بھی تلاشی دینا ہو گی۔
اسلام آباد پولیس کے 2 ہزار سے زائد اہلکار گاڑیوں میں گشت کریں گے جن پر قومی پرچم آویزاں ہوں گے۔
ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس اور دیگر اداروں کی گاڑیوں پر بھی قومی جھنڈے آویزاں کئے گئے ہیں،
ٹریفک کے بہاؤ میں ایمبولینس، ایمرجنسی سروسز کی گاڑیوں کو ترجیح دی جائے گی۔