kohsar adart

عام انتخابات،کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جمع کرانے کا آج آخری روز

عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جمع کرانے کا آج آخری دن ہے۔

اسلام آباد کے تین حلقوں کے لیے اب تک 320 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں، راولپنڈی سے قومی و صوبائی حلقوں کے لیے ایک ہزارسے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول کرلیے۔

اسلام آباد کے تین حلقوں این اے 46 ،47 اور48 کے لیے کاغذات نامزدگی کا وصولی کا عمل زورشور سےجاری ہے،این اے 46 سے 116 امیدوار، این اے 47 سے 100 جب کہ این اے 48 سے 104 افراد نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے۔

یہ بھی پڑھیں شاہد خاقان عباسی کی جگہ کون الیکشن لڑے گا؟ بڑی خبر آگئی!

کاغذات جمع کرانے کا عمل انتہائی سست روی کا شکارہے، جماعت اسلامی کے میاں اسلم، کاشف چوہدری اورملک عبدالعزیز نے کاغذات جمع کروا دیے، ذیشان شاہ ، راجہ خرم نواز، سید ظفرعلی شاہ، شعیب شاہین سمیت 320 امیدواروں نے اب تک کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں بلاول بھٹو زرداری کا لاہور سے بھی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ

راولپنڈی سے قومی وصوبائی حلقوں کیلئے ایک ہزارسے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول کیئے، شیخ رشید، راشد شفیق، فیاض الحسن چوہان سمیت کچھ امیدواروں نے کاغذات جمع کروا دیے۔

یہ بھی پڑھیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جارہے ہیں، لطیف کھوسہ

اس کے علاوہ نثارعلی خان، قمرالسلام راجہ، نعیم اعجاز، اجمل صابر اور راجہ راشد حفیظ

سمیت کئی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول کیئے۔

کاغذات نامزدگی کے اجراء اور وصولی کا سلسلہ 22 دسمبر تک جاری رہے گا

23 دسمبر کوامیدواروں کی عبوری فہرست جاری کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More