
عالمی عدالت انصاف دفاع کا حق چھیننا چاہتی ہے، نیتن یاہو
عالمی عدالت، بین الاقوامی سطح پر یہودیوں کے خلاف منظم سازش کرنے میں مصروف ہے
اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے عالمی عدالت انصاف کی کارروائیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی عدالت انصاف یہودی ریاست سے دفاع کا حق چھیننا چاہتی ہے۔
تل ابیب سے عرب میڈیا کے مطابق نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ عالمی عدالت انصاف اسرائیل کے خلاف کھلی جنگ کر رہی ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ عالمی عدالت، بین الاقوامی سطح پر یہودیوں کے خلاف منظم سازش کرنے میں مصروف ہے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ مکمل اہداف کے حصول تک جنگ بندی ناممکن ہے۔