![](https://kohsarnews.com/wp-content/uploads/2023/09/d117b233-78cb-474e-ba08-1188148f07a4-jpg.webp)
طورخم بارڈر کی بندش کیخلاف احتجاج ۔ دو روزہ الٹی میٹم
طورخم بارڈر کی بندش کے خلاف ضلع خیبر لنڈی کوتل میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں پاک افغان بارڈر کھولنے کیلئے مظاہرین نے دو روز کا الٹی میٹم دیدیا اور بصورت دیگر زیرو پوائنٹ پر دھرنے کی دھمکی دے دی ہے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے حکام مذاکرات کے ذریعے باہمی مسائل حل کریں۔ طورخم بارڈر کو پیدل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے جلد از جلد کھول دیا جائے تاکہ ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کی مشکلات میں کمی آئے اور دو طرفہ تجارت مزید بہتر ہوسکے۔
مظاہرے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ اگر 2 دن کے اندر طورخم بارڈر کو پیدل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیوں کے لئے نہیں کھولا گیا تو زیرو پوائینٹ پر کسٹم کلئیرنس ایجنٹس ٹرانسپورٹرز، تاجر، عمائدین، مزدور اور عوام نہ غیر معینہ مدت کیلئے احتجاجی دھرنا دیں گے جوکہ طورخم بارڈر کھولنے تک جاری رہے گا۔ احتجاجی مظاہرے سے سیاسی قائدین سید مقتدر شاہ آفریدی، تحریک انصاف کے سینئر رہنماشاہد شینواری تحصیل ڈپٹی چیئرمین ولی محمد شینواری، پیپلزپارٹی کےشاہ رحمان شینواری، طورخم کسٹم کلئیرنس ایجنٹس کے چیئر مین معراج الدین شینواری،اور دیگر نے خطاب کیا۔
واضح رہے کہ افغان فورسز بارڈر پر چیک پوسٹ تعمیر کرنا چاہتے تھے جس پر پاکستانی حکام نے اعترض کیا، جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس واقعے کے بعد حکام کی جانب سے طورخم بارڈر کو ہر قسم تجارتی سرگرمیوں اور آمد ورفت کے لیے بند کیا گیا ہے۔
Protest against the closure of Torkham border. A two-day ultimatum ,طورخم بارڈر کی بندش کیخلاف احتجاج ۔ دو روزہ الٹی میٹم