top header add
kohsar adart

ضمنی الیکشن کا دنگل سج گیا،21 حلقوں پر پولنگ کا آغاز

ملک بھر میں ضمنی انتخابات کا دنگل سج گیا، قومی اسمبلی کے 5اور صوبائی اسمبلی کے 16 حلقوں میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے.
الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوگئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

قومی اسمبلی نشستوں کیلئے پنجاب کے 2، خیبر پختونخوا کے 2 اور سندھ کے ایک حلقے میں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب صوبائی اسمبلیوں کی جن نشستوں پر ضمنی الیکشن ہو رہا ہے اس میں پنجاب اسمبلی کی 12، خیبرپختونخوا اور بلوچستان اسمبلی کی 2، 2 نشستیں شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More