top header add
kohsar adart

ضمنی الیکشن میں تمام33 نشستوں سے عمران خان ہی امیدوار ہوں گے، پی ٹی آئی کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر ماضی کی حکمت عملی اپناتے ہوئے اعلان کی ہے کہ قومی اسمبلی کی تمام 33 نشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں  پارٹی کے چیئرمین  اور سابق وزیر اعظم عمران خان ہی امیدوار ہوں گے۔

اتوار کے روز پی ٹی آئی کی  کور کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ آج عمران خان کی سربراہی میں کور کمیٹی اور پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس نے استعفوں کے نتیجے میں خالی ہونے والے قومی اسمبلی کے 33 حلقوں میں ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اور طے پایا ہے کہ ان تمام حلقوں میں عمران خان ہی امیدوار ہوں گے جبکہ متعلقہ نشستوں پر ڈی نوٹیفائی ہونے والے سابق ارکان اسمبلی بطور کورنگ امیدوار اپنے کاغذات جمع کروائیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف سیاسی میدان میں موجود رہے گی، انہوں نے دعوٰی کیا کہ قوم تحریک انصاف کے ساتھ ہے، اس سے پہلے17جولائی کےانتخابات میں بھی عوام ہمارےحق میں فیصلہ سنا چکے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ سال 17 جولائی کو عمران خان قومی اسمبلی 7 نشستوں پر الیکشن لڑا تھا اور ایک نشست پر ہار گئے تھے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے مستعفی ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 33 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق ان تمام نشستوں پر ضمنی الیکشن 16 مارچ کو ہوگا جس کیلئے کاغذات نامزدگی 6 سے 8 فروری تک جمع کرائے جائیں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More