ضلع ایبٹ آباد کے گاؤں ملکوٹ کی فضا سوگوار
ایک ہی دن میں 3 جنازے
آج اتوار چوبیس مارچ کو ملکوٹ، ہزارہ میں یکے بعد دیگرے تین جنازوں کی وجہ سے علاقے کی مجموعی فضا میں سوگ کا عنصر نمایاں رہا۔
کھاخوڑیہ سے تعلق رکھنے والے اور صادق آباد ، راولپنڈی میں مقیم فضل حسین عباسی مختصر علالت کے بعد بہ روز ہفتہ رات کو بوقت افطار خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔ آج صبح دس بجے کری روڈ، ایکسپریس وے ، اسلام ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ جہاں کوہسار سے کثیر تعداد میں احباب ان کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے تشریف لائے وہیں صادق آباد کی تاجر برادری بھی نماز جنازہ میں موجود تھی۔
ملکوٹ بیہڑہ والے داؤد عباسی کی اہلیہ اور ملکوٹ موہڑہ سے طاہر عباسی، زاہد عباسی کی ہمشیرہ بھی رات وفات پا گئی تھیں۔ ان کی نماز جنازہ بھی صبح ساڑھے دس بجے ادا کی گئی۔ مرحومہ کے بیٹے نے خود نماز جنازہ پڑھائی۔
لوئر ملکوٹ کے نوجوان حماد عباسی ولد عجب عباسی کل گاڑی کے حادثے میں سر پر چوٹ لگنے کی وجہ سے زخمی ہو گئے۔ سول ہسپتال مری سے علاج کروانے کے بعد انھیں گھر لے جایا گیا لیکن رات کو انھیں شدید تکلیف کے باعث دوبارہ بیروٹ ہسپتال لایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ انھیں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ملکوٹ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ حماد عباسی کی شادی کچھ برس پہلے ہی ہوئی تھی۔ پسماندگان میں انھوں نے نوجوان بیوہ کے علاوہ ایک بچی چھوڑی ہے۔
اللہ پاک تینوں مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ آمین