صدر کی عالم اسلام کو عیدالفطر پردلی مبارکباد

صدر کی عالم اسلام کو عیدالفطر پردلی مبارکباد
اسلام آباد صدرآصف علی زرداری نےعیدالفطرکےموقع پر قوم کےنام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پوری قوم اورعالم اسلام کوعیدالفطر پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ یہ دن رمضان کی برکتوں اورعبادات کےبعد نصیب ہوتا ہے، عید کے موقع پر ہمیں اپنے معاشی طور پر کمزور بہن بھائیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے، اصل خوشی دوسروں کےساتھ اپنی خوشیاں بانٹنےمیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ عید کا دن ہمیں اتحاد اوریکجہتی کا بھی درس دیتا ہے، اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں،ایک دوسرے کا سہارا بنیں، پاکستان کوترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن کرنےمیں اپنا کردارادا کریں۔
صدرمملکت کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کومضبوط اورخوشحال بنانےکےلیےبھائی چارے کوفروغ دینا ہوگا، اللہ تعالیٰ سےدعا ہےاہل مقبوضہ کشمیرکوجلد آزادی کےساتھ عید نصیب فرمائے۔