top header add
kohsar adart

صدر مملکت سے ایم کیو ایم رہنمائوں کی ملاقات ،بڑا بریک تھرو

 

صدر آصف علی زرداری اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق ایم کیو ایم وفد اور آصف زرداری کی ملاقات میں بریک تھرو سامنے آیا ہے، دونوں جماعتوں کے درمیان کی برس سےموجود ڈیڈلاک آج ختم ہوگیا۔

ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق حکمران جماعت مسلم لیگ ن کےرویےکےبعدایم کیوایم نےحکمت عملی تبدیل کی اور پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر قوم خدمت کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری سے ملاقات میں ایم کیوایم وفد نےشہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں پرتشویش کا اظہارکیا۔

ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق اس موقع پر کراچی اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کےلیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی سفارش کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اب تمام سیاسی جماعتوں سے عوامی اور سیاسی مسائل پر بات چیت کرے گی،پارٹی قیادت مسلم لیگ ن کے رویے سےنالاں ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More