top header add
kohsar adart

صدر زرداری کی سوات دھماکے کی مذمت

صدر زرداری کی سوات دھماکے کی مذمت
صدر مملکت آصف علی زرداری نے سوات میں پولیس وین کے قریب دھماکے کی مذمت کی ہے۔

صدر مملکت نے سوات میں پولیس موبائل کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکے میں شہید پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ورثاء سے اظہار افسوس کیا ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ دہشتگرد عناصر نہ صرف ملک و قوم بلکہ انسانیت کے دُشمن ہیں۔

صدر مملکت نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کےلیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اور دھماکے میں زخمی افراد کےلیے جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں مالم جبہ روڈ پر پولیس موبائل پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

پولیس موبائل کے نزدیک ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے بم دھماکا کیا گیا تھا۔ ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں زخمی ہونے والے 3 پولیس اہلکار اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس وین 10 سے زائد ممالک کے سفیروں کی سیکیورٹی قافلے میں شامل تھی۔ دھماکے میں تمام سفیر محفوظ رہے، واقعہ کے بعد تمام سفیر اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More