top header add
kohsar adart

صدر آصف زرداری سے وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات

 

صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔

ملاقات میں نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی نے بھی شرکت کی۔

گورنر خيبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور ممبر قومی اسمبلی سید نوید قمر بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری کی صحت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی ، معاشی اور سکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

صدر مملکت اور وزیرِ اعظم نے ملکی ترقی کیلئے مل کر آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ کیا، صدر مملکت اور وزیر اعظم نے پارلیمنٹ میں قانون سازی کے امور پر بھی بات چیت کی۔

دونوں رہنماؤں نے قانونی امور پر تمام سیاسی سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا، صدر مملکت نے وزیر اعظم کو ملکی ترقی اور استحکام کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More