صحافی ظفر اقبال رحیم کا انتقال،آبائی قبرستان میں سپردخاک
مری کے معروف سنیئرصحافی صدر مری الیکٹرونک میڈیا و رپوٹر سما نیوز مری جبکہ عثمان ظفر اورصادان ظفر کے والد محترم محترم ظفر اقبال رحیم اچانک حرکت قلب بند ہونے کے باعث قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے جمعہ کی رات 2 بجے اچانک ان کودل کادورہ پڑا ان کو تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری میں منتقل کر دیا گیا جہاں وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ان کی اچانک وفات سے مری پریس کلب سمیت تمام صحافتی تنظیموں میں غم کی لہر دوڑ گئی مرحوم ایک انتہائی نفیس اور شریف النفس، صابر، عاجز اور پروفیشنل صحافی تھے ان کی اچانک وفات مرحوم کے لواحقین اور مری میڈیا کیلئے بڑے سانحہ سے کم نہیں ان کی صحافتی خدمات کو کئی دہائیوں تک یاد رکھا جائے گا ان کی اچانک وفات کی خبر پورے ضلع مری میں پھیل گئی ان کی اچانک وفات کی خبر سن کر مری پریس کلب کے عہدیداران اور اراکین شدید صدمہ سے دوچار ہیں مرحوم کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں مری کے مرکزی قبرستان میں آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا نمازجنازہ مری کے تاریخی جی پی اوچوک مری پر تاریخی جنازہ معروف عالم دین مفتی خالد حسین عباسی نے پڑھا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی نمازجنازہ میں ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمری آصف امین اعوان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مری شہریارشیرازی، مولانا قاری سیف اللہ سیفی، سیاسی رہنماء راجہ عتیق سرور،قاری راشد اسداللہ عباسی،قاری طارق عباسی، ہوٹل ایسوسی ایشن رجسٹرڈ مری کے چیئرمین راجہ عرفان عباسی،صدرراجہ یاسر ریاست عباسی،صدر ہوٹل ایسوسی ایشن، مرکزی انجمن تاجران مری کے علاوہ بہت بڑی تعداد میں مذہبی، سیاسی، سماجی، کاروباری، صحافتی شخصیات، سول سوسائٹی، اہلیان علاقہ اورعزیزواقارب نے شرکت کی،شرکاء مرحوم کے بیٹوں اورمری پریس کلب کے عہدیداروں اور اراکین سے مرحوم کی وفات پر تعزیت کرتے رہے