صاحب کا حکم ہے کور کمانڈر ہاؤس کا رخ کرنا ہے
نو مئی سے پہلے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس۔۔ صمصام بخاری کی آڈیو لیک
صاحب کا حکم ہے کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کرنا ہے
تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر صمصام علی بخاری کی ایک آڈیو لیک سامنے اگئی ہے
جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ کور کمانڈر ہاؤس لاہور پر حملے کا فیصلہ عمران خان کے حکم پر کیا گیا۔نامعلوم شخص کے ساتھ گفتگو میں صمصام بخاری نے بتایا کہ نو مئی سے پہلے کور کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا
جس میں یہ بتایا گیا کہ احتجاج کا رخ اور کمانڈر ہاؤس لاہور کی جانب موڑنا ہے کیونکہ یہ "صاحب” کا حکم ہے۔
یہ بھی پڑھیں ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثےکی تحقیقاتی رپورٹ پیش
انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری، سابق وزیر مراد سعید، شفقت محمود اور دیگر لوگ شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیں بھارتی پارلیمنٹ نے راہول گاندھی کی رکنیت بحال کردی
مجھے بھی اجلاس میں بلایا گیا مگر میں نے بہانہ کر دیا کہ میں اوکاڑہ میں ہوں۔
یہ بھی پڑھیں صحافیوں کے احتجاج پر حکومت نے پیمرا ترمیمی بل واپس لے لیا
صمصام بخاری کے مطابق اجلاس میں شریک سابق وفاقی وزیر شفقت محمود نے کور کمانڈر کی طرف رخ کرنے کی مخالفت کی
اور کہا کہ یہ نہ کریں اس طرح ہم پارٹی تباہ کر دیں گے
مگر ان کی نہیں سنی گئی اور پھر کہا گیا
کہ صاحب کا حکم ہے ایسا کرنا ہوگا۔