top header add
kohsar adart

شیخ رشید نے9 مئی میں ملوث افراد کیلئےعام معافی کی اپیل کردی

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نو مئی کو سیاہ ترین دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس دن ہونے والے پرتشدد واقعات میں ملوث افراد کے لیے عام معافی کی اپیل کریں گے۔اگر کوئی بے گناہ ہے تو اس کے لیے بھی اور اگر کوئی واقعی ملوث ہے تو اس کے لیے بھی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے مل کر معافی کی درخواست کروں گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سب سے بڑی غلطی بھی 9 مئی ہے۔

اپنی چالیس روزہ روپوشی کے خاتمے پر پہلی بار منظر عم پر آنے کے بعد شیخ رشید نے نجی ٹی وی سماء نیوز کو پہلا انٹرویو دیتے ہوئے  شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بہت سارے ملازمت پیشہ لوگ اس کیس میں جیل چلے گئے جن کی مائیں پریشان ہیں اور میرے پاس بہت سی ماؤں کے پیغامات آئے ہیں، انہوں نے مجھے دکھی کر دیا ہے۔

جنرل عاصم منیر کے خلاف محاذ کھولنا عمران خان کی سب سے بڑی غلطی تھی


شیخ رشید نے کہا کہ موجودہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے خلاف محاذ کھولنا عمران خان کی سب سے بڑی غلطی تھی ۔آرمی میں ٹرانسفر پوسٹنگ معمول کی بات ہے سیاست دانوں کو ان معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

عوامی مسلم لیگ کا سربراہ شیخ رشید احمد نے 40 روز لاپتہ رہنے کے بعد نجی ٹی وی کو تہلکہ خیز انٹرویو میں اپنی روپوشی کو "چلہ” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران ان کےساتھ اچھا سلوک کیا گیا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نے ساری زندگی فوج کا ساتھ دیا اور فخریہ طور پر اپنے اپ کو فوجی فوج کا ترجمان کہتا رہا ہوں۔

فو ج  سے مذاکرات میں شامل ہونا چاہتا تھا،عمران نہیں مانے 

9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ میں پی ٹی آئی کارکنان نہیں بلکہ کوئی اور ملوث تھا، عمران خان
9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ میں پی ٹی آئی کارکنان نہیں بلکہ کوئی اور ملوث تھا، عمران خان

انہوں نے کہا کہ میں نے تحریک انصاف کے سربراہ کو بھی اسٹیبلشمنٹ سے تصادم نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا اور فوج سے مذاکرات میں شامل ہونے کی بھی خواہش ظاہر کی مگر وہ نہیں مانے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک سمیت جو تین لوگ اداروں سے مذاکرات کر رہے تھے، ان سب نے اپنی اپنی پارٹی بنا لی ہے۔شیخ رشید کے مطابق  شہباز گل، شیریں مزاری ،زلفی بخاری وغیرہ عمران کے قریب تھے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سائفر کے حوالے سے جب میٹنگ ہوئی تو میں اس میں شامل تھا اور جلسے میں بھی شریک تھا مگر جب یہ حالات پیدا ہوئے تو میں نے فوج سے تصادم کی مخالفت کی۔

پہلے دن سے فوج کے ساتھ ہوں،جنرل اختر نے کونسلر بنوایا

ان کا کہنا تھا کہ ہماری لڑائی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بنتی ہی نہیں تھی اور یہ میں برملا کہتا بھی رہا ۔اس سوال پر کہ لانگ مارچ کے مقاصد کیا تھے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں معذرت کے ساتھ یہ کہتا ہوں کہ لانگ مارچ کے مقاصد اس کے علاوہ بھی تھے جو بظاہر بتائے جا رہے تھے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نے نو مئی کے واقعات کی مذمت کی لیکن کسی نے اس پر توجہ نہ دی۔جو لوگ مجھے جانتے ہیں انہیں پتہ ہے کہ میں فوج کے خلاف نہیں جا سکتا ۔

اس سوال پر کہ اپ انٹرویو کیوں دینا چاہ رہے تھے شیخ رشید نے کہا کہ اب یہ رسم بن گئی ہے۔میری بہت چھوٹی سی پارٹی ہے۔میں پہلے دن سے فوج کے ساتھ ہوں ،اس وقت کے ڈی جی ائی ایس آئی جنرل اختر عبدالرحمان کے احسان سے میں کونسلر بنا۔میں اصلی اور نسلی ہوں۔پاک افواج دنیا کی عظیم افواج ہیں۔

Sheikh Rasheed appealed amnesty for those involved in May 9,شیخ رشید نے9 مئی میں ملوث افراد کیلئےعام معافی کی اپیل کردی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More