kohsar adart

شیخ رشید نے الیکشن سے متعلق بڑی پیش گوئی کر دی

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے  الیکشن سے متعلق بڑی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ

عمران خان 30 دسمبر تک حکومت سے الیکشن کی تاریخ لے لیں گے یا پھر  اسمبلیاں توڑ دیں گے‘

شیخ رشید نے نئے انتخابات اور اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سےمذکورہ دعویٰ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا ہے۔

شیخ رشید کا سیاسی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  اب گیند حکومت کے کورٹ میں ہے کہ وہ  اپنی سیاست آباد کریں یا برباد کردیں۔سابق وفاقی وزیر نے  معاشی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل ان کی معیشت کا پوسٹ مارٹم کر رہا ہے۔ چار چار وزرا مل کر بھی بیانات دیں تو کوئی ان کی بات نہیں سنتا۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ حکومت عوام میں جانے کے قابل نہیں ہے۔ الیکشن کی تیاری کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More