top header add
kohsar adart

شیخوپورہ ضمنی الیکشن میں ن لیگ نے میدان مار لیا

شیخوپورہ کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 139کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا ۔

صوبائی اسمبلی کے مذکورہ حلقے کے 124پولنگ سٹیشنزکے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق نواز لیگ کے امیدوار رانا طاہر اقبال 44535ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے،ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے امیدوار اعجاز حسین بھٹی نے 20093 وولٹ لئے۔
نو منتخب ایم پی اے پی پی 139 رانا طاہر اقبال نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ وہ جیت پر خدا کا شکر ادا کرتے ہیں اور عوامی خدمت کا سفر اسی طرح جاری رکھیں گے،ان کاکہناتھا کہ عوام نواز شریف کے وژن پر مکمل اعتماد رکھتی ہے۔ واضح رہے کہ نشست مسلم لیگ ن کے رانا افضال حسین کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More