شہید کانسٹیبل شعیب افضل کی نماز جنازہ پولیس لائنز اسلام آباد میں ادا
شہید کانسٹیبل شعیب افضل کی نماز جنازہ پولیس لائنز اسلام آباد میں ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ میں آئی جی ڈاکٹر اکبر ناصر خان، پولیس افسروں اور جوانوں نے شرکت کی، آئی جی نے کہا کہ شہید شعیب افضل نے فرض کی راہ میں اپنی جان قربان کی، شہید کی قربانی ہرگز رائیگاں نہیں جائے گی، وقوعہ میں ملوث ملزموں کو ہرصورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، شہید شعیب افضل انتہائی نڈر اور فرض شناس اہلکار تھے۔
شہید کانسٹیبل کو حال ہی میں آئی جی کی طرف سے تعریفی سند اور انعام سے نوازا گیا تھا، شہید شعیب افضل 2019ء میں بطور کانسٹیبل اسلام آباد پولیس میں بھرتی ہوئے تھے، شہید کے جسد خاکی کو آبائی گاؤں منڈی بہاؤالدین بھیج دیا گیا۔