top header add
kohsar adart

شہباز کابینہ کے نام فائنل ہونے لگے.وزارت خزانہ ڈار کی پہنچ سے دور

وفاقی کابینہ کی تشکیل پر مشاورت جاری ہےمذہبی امور کا قلم دان سردار یوسف کو ملے گا

مسلم لیگ ن کی جانب سے وفاقی کابینہ کی تشکیل پر مشاورت جاری ہے۔

مذہبی امور کا قلم دان سردار یوسف کو، آئی ٹی کا قلم دان انوشہ رحمن کو ملنے کا امکان ہے۔

اسی طرح عطاء اللہ تاڑر کو وزیر اطلاعات، احسن اقبال کو وزیر داخلہ یا پلاننگ کی ذمہ داری اور خواجہ آصف کو وزارت دفاع کا قلمدان سونپے کا امکان ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں کل وزیر اعظم ہاؤس میں عشائیہ دیا جائے گا۔

دوسری طرف معروف بینکر محمد اورنگزیب کو وفاقی وزیرخزانہ بنانے کی تیاری کر لی گئی ہے.

21 دن بعد صدر کے پاس اجلاس بلانے کا اختیار نہیں رہا،اسحاق ڈار
21 دن بعد صدر کے پاس اجلاس بلانے کا اختیار نہیں رہا،اسحاق ڈار کی فائل فوٹو

 

ذرائع کے مطابق اسحاق  ڈار وزیر خزانہ کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ محمد اورنگزیب ہی نئے وزیر خزانہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانےکے بعد جو میٹنگ کی اس میں محمد اورنگزیب بھی موجود تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد اورنگزیب نے قائد ن لیگ نواز شریف سے بھی ملاقات کی ہے، شہباز شریف کابینہ کے حوالے سے نواز شریف سے ملاقات کریں گے جس کے بعد وزیر خزانہ کے لیے محمد اورنگزیب کے نام کا اعلان کیا جائےگا۔ اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ کے علاوہ کوئی اور اہم وزارت دیے جانےکا امکان ہے۔دوسری جانب ذرائع نے یہ بھی بتایا ہےکہ وزیر خزانہ کے لیے پہلا انتخاب ایچ بی ایل کے چیئرمین سلطان الانہ تھے کیونکہ وہ معیشت اور مالیاتی امور کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، تاہم آغا خان فنڈ کے ساتھ عالمی سطح پر مختلف منصوبوں کے باعث وہ اس ذمہ داری کے لیے ہاں نہ کرسکے۔

روشن ڈیجیٹل پروگرام کا تصور  بھی سلطان الانہ نے ہی دیا تھا اور ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے پاکستان کو نکالنے میں بھی انہوں نے اہم کردار ادا کیا.

 

Shahbaz cabinet names are being finalised. Ministry of Finance is out of Dar's reach
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More