شہباز شریف نے حکومتی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا
شہباز شریف نے حکومتی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا
آئینی ترامیم سمیت اہم امور پر مشاورت کیلئے وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں حکومتی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل دوپہر 2 بجے منعقد ہوگا،
وزیراعظم شہباز شریف حکومتی اراکین قومی اسمبلی کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے
اجلاس میں شرکت کے لئے تمام حکومتی جماعتوں کو دعوت دے دی گئی،وزیراعظم اراکین کو 26ویں آئینی ترمیم پر اعتماد میں لیں گے
وفاقی وزیرقانون آئینی ترمیم کے نکات سے اراکین کو آگاہ کریں گے۔